• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام کے سڑکوں پر آنے کا خطرہ ہے،  مہنگائی کا طوفان یہاں نہیں رکے گا۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب  صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت معیشت کو سنبھالنے اور ٹیکس کلیکشن میں ناکام ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ IMF کی مشاورت سے ہوا، ربانی

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے سڑکوں پر آنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اس دوران قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا طوفان یہاں نہیں رُکے گا، عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جرات ہے تو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے دیں۔

یہ بھی پڑھیے: اے این پی نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آپ کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کا وقت آگیا ہے، آپ کریز چھوڑ دیں۔

تازہ ترین