قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ پانامہ لیکس اسکینڈل اپوزیشن یا پاکستانی میڈیا کا نہیں بلکہ عالمی سطح کا اسکینڈل ہے ، جس کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے ۔
نوشہروفیروز میں میڈیا سےگفتگو میں قائد حزب اختلاف کا کہناتھاکہ ایک طرف وزیراعظم بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو اور دوسرے ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور دوسری جانب خود اس کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حسین نواز نے ٹی وی پر آ کر خود قوم کے سامنے یہ اعتراف کیا کہ ٹیکسزبچانے اور برے حالات میں کام آنے کے لیے ان کے بیٹوں نے بیرون ملک اثاثے بنائے تھے ۔