• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جعلی لائسنس کا جائزہ لے رہے ہیں، عالمی تنظیم ہوا بازی

کراچی (نیوز ڈیسک) ہوابازی سے متعلق بین الاقوامی تنظیم، انٹرنیشنل ایئرٹریول ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے پاکستان میں پائلٹس کے جعلی لائسنز کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں جن میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا ذکر کیا گیا ہے اور ہوابازی کے ریگولیٹر ادارے کی طرف سے سیفٹی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

امریکی ریڈیو کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامہ پر ایاٹا کے ترجمان برائے جنوبی ایشیا، البرٹ ٹی جونگ نے کہا کہ ہم پاکستان میں جعلی لائسنس کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان رپورٹس پر شدید تشویش ہے جن میں لائسنسنگ کے معاملے پر شدید کوتاہی دیکھنے میں آرہی ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالا گیا۔ اس بات کو پاکستان کے ایوی ایشن ریگولیٹر کی طرف سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ 

ہم اس بارے میں مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔اس صورتحال میں جب ایوی ایشن کے وزیر نے تیس فیصد پائلٹس پر شکوک ظاہر کردیے ہیں ایسی صورتحال میں پاکستان پر بیرون ملک پروازیں لانے پر پابندی لگ سکتی ہے۔

تازہ ترین