• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم چیلنج

شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم چیلنج


شوگر کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارتِ داخلہ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد روکنے کا حکم عدالتِ عظمیٰ میں چیلنج کیا ہے۔

وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے شوگر کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد روکنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکومت کا مؤقف سنے بغیر ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: چینی انکوائری رپورٹ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

وفاقی وزارتِ داخلہ کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

تازہ ترین