آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سجاد علی نے پرانا گانا نئے انداز میں گا لیا


پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنا پرانا گانا ’تیری یاد‘ نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے سجاد علی نے ایک مختصر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھے اپنا پرانہ گانا سُر سے گارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھ جاسکتا ہے کہ گاڑی میں ایک جانب تو سجاد علی اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اُن کے بیٹے خوبی علی گٹار پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

دونوں باصلاحیت اور اپنے فن کے ماہر باپ بیٹے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

سجاد علی کا نئے انداز میں گایا گیا اپنا گانا ’تیری یاد‘ 2002 میں ریلیز ہونے والے البم ’تیری یاد (دی کلیکشن)‘ میں شامل تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید