• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام مریضوں کیلئے الگ آوٹ ڈور اسپتال قائم کردئیے ہیں، یاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں عام مریضوں کی سہولت کے لیے الگ آوٹ ڈورز قائم کردئیے گئے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے دوران طبی سہولیات، کورونا وائرس اور عام مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے اقدامات کاجائزہ لیا، اس دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایکسپو سنٹر کورونا وائرس اسپتال میں آوٹ ڈورکی سہولت 24 گھنٹے جاری ہے۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں عام مریضوں کی سہولت کے لیے الگ آؤٹ ڈورز قائم کر دئیے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام مریض بلاخوف سرکاری اسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں علاج کے لیے جاسکتے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میواسپتال میں عام مریضوں کے لیے ہیپاٹائٹس کلینک میں آؤٹ ڈور قائم کیا ہے۔

تازہ ترین