• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری خزانے میں خردبرد، فرانس کے سابق وزیراعظم نااہل، قید وجرمانہ عائد

فرانس کی عدالت نے ملک کے سابق وزیر اعظم کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے، انہیں 375،000 یورو جرمانہ اور 10 سال کی نااہلی کی سزا بھی سنائی گئی ہے، جبکہ ان کی اہلیہ کو 3 سال کی معطلی اور جیل کی سزا سنائی گئی۔

عدالت کے مطابق فرانکسوئس فلن اور انکی اہلیہ پینی لوپ قصوروار پائے گئے۔ 

 سابق وزیر اعظم کے مقدمے کا فیصلہ آج پیرس کی عدالت کے 32 ویں چیمبر کے سامنے سنایا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری خزانے سے اپنی اہلیہ اور بچوں کو ایسے کاموں کی ادائیگی کی جو کہ انہوں نے کیا ہی نہیں تھا۔

 یاد رہے کہ یہ اسکینڈل فرانسیسی میڈیا میں 2017 کے صدارتی انتخابات سے صرف تین ماہ قبل سامنے آیا تھا۔ اور فرانکسوئس فلن ان صدارتی انتخابات میں فرنٹ رنر تھے، لیکن اس اسکینڈل کی وجہ سے انہیں بری طرح شکست ہوئی اور وہ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ موجودہ صدر ایمائنول میکرون بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔

تازہ ترین