مردان ( نمائندہ جنگ)مردان میں سیکورٹی اداروں اورپولیس کے مشترکہ سر چ اپریشن کے دوران 21افغان مہاجرین اور 9سہولت کاروں سمیت 637 مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ باروداور منشیات برآمدکرلی تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کے مختلف علاقوں پار ہوتی،مہاجر کیمپ جلالہ، شہبازگڑھ، قاسمی خرکی، چورہ گلی باغ، متہ کاٹلنگ اور گرد نواح میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن نگرانی ایس پی آپریشن شفیع اللہ گنڈاپور،ڈی ایس پی رورل اختراز خان، ڈی ایس پی سٹی ملک شمریز اور ڈی ایس پی کاٹلنگ محمد اعجاز نے کی ایک ہفتہ پر محیط آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں 45 کلاشنکوف ، 06 کالاکوف ، 32 رائفل ، 64 بندوق، 174 پستول دورائفل، 3493 عدد مختلف بور کے کارتوس کے علاوہ منشیات فروشوں کے قبضے سے 4122 گرام چرس اور 1003 گرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔ ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ دہشتگردی اور جرائم میں ملوث کسی شخص سے رعایت نہیں برتی جائے گی نہ ہی کسی اثر و رسوخ کو خاطر لایا جائیگا۔