• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دشمن بجٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے  پنجاب کے وزیر فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ پاس کرانے کے لیے حکومت کو اپنے ہی لوگوں کی منت سماجتں کرنا پڑی، کل کس طرح پکڑ پکڑ کر ممبر لائے گئے، یہ باعث شرم ہے۔ 

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کی مبارکباد دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ بجٹ میں کونساریلیف دیا گیا جس کی قوم کو مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرائے کے کھلاڑی شاید چینی، ادویات یا پیٹرول کے کامیاب ڈاکے پر مبارکبادیں دے رہےہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سلطنت عمرانیہ کا یہ آخری بجٹ تھا، دو ماہ بعد تمام ڈاکو گینگ اڈیالہ، اٹک اور کوٹ لکھپت میں قید ہوں گے۔ قوم ان سے ایک ایک چوری کا حساب لے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی الٹی گنتی شروع کردیں، عوام کے ووٹوں سے اقتدارمیں نہیں آئے، یہ لوگ صرف اپنے دن پورے کرناچاہتے ہیں وہ اب پورے ہوچکے ہیں۔ عمران خان کا خود کو آخری چوائس قراردینا بجھتے ہوئے چراغ کی آخری ٹمٹاہٹ تھی۔

تازہ ترین