آپ آف لائن ہیں
اتوار20؍ذیقعد 1441ھ 12؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چینی جنگجو خاتون کی زندگی پر مبنی فلم ’مولان‘ کی ریلیز مؤخر

چینی جنگجو خاتون کی زندگی پر مبنی فلم ’مولان‘ کی ریلیز مؤخر 


لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی جنگجو خاتون کی زندگی پر مبنی ایکشن سے بھرپور فلم ’مولان‘ کی ریلیز ایک بار پھر روک دی گئی۔عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے والٹ ڈزنی نے ایک بار پھر اپنی نئی آنے والی فلم ’مولان‘ کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہے۔ ایکشن فلم ’مولان‘ کو سب سے پہلے رواں سال مارچ میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن عالمی وباکے پیشِ نظر فلم کو آئندہ ماہ یعنی 24 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد اب اس کی ریلیز کی تاریخ کو بڑھا کر 21اگست کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ دنیا بھر میں تمام تر سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں۔وبا کی وجہ سے جہاں دنیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں تو وہیں دنیا بھر میں سنیما گھر بھی بند ہیں جس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دل لگی سے مزید