• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی نرمی سے رونقیں بحال اور کاروبار میں اضافہ ہوگا، مقررین

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)ممتاز بزنس مین چوہدری سعید عبداللہ کرائون سپورٹس کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں ممتاز بزنس مین چوہدری پرویز عالم،حاجی عبدالغفور، اختر صنم،عبداللہ نقوی،چوہدری اعجاز احمد،شیخ فاروق احمد،سلیمان محمد،چوہدری سیف الرحمن کے علاوہ دیگر کمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ برطانیہ میں لاک ڈائون کی نرمی کے سبب چھوٹے بڑے کاروبار کھلنے سے شاپنگ سنٹر،پارکوں اور سڑکوں پر رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں جس سے ملکی معیشت میں اضافہ ہوگااور روزگار کے مواقع بڑھ گئے ہیں، چوہدری پرویز عالم نے کہا کہ دنیا بھر کے عوام کو کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور کاروبار کی بندش کی وجہ سے تاریخی اور بدترین کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑےگا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران مختلف کاروبارزندگی، فیکٹریاں، اسٹاک ایکسچینج،بین اقوامی پروازیں، امپورٹ ایکسپورٹ سب کچھ اس قدر متاثر ہو چکا ہے کہ لاک ڈائون میں گزرا ہوا ایک دن بحالی کیلئے ایک سال کے برابر ہے۔ بین الاقوامی تجارت میں ایک تہائی کمی واقع ہوئی ہے جب کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن لاک ڈائون کے باعث ہونے والے معاشی خسارے کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہے، ہم موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دے رہے ہیں، اس وقت احتیاطی تدابیر پر سو فیصد عمل کیا جائے تو کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو کورونا بحران سے نکلنے میں کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں، ترقی پذیر ممالک کو کورونا کی طرف سے پہنچنے والے جانی و مالی نقصان سے نکلنے کیلئے کافی عرصہ درکار ہو گا۔ چوہدری سعید عبداللہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لاک ڈائون کے بعد یہ ہماری پہلی میٹنگ تھی،حالات قابو میں آ جائیں تو انشاللہ آنے والے دنوں میں کمیونٹی کے ساتھ مل کر ملک اور قوم کی بہتری کے لیے کام کیے جائیں گےاور اپنی نوجوان نسل کو تعلیمی میدان کے ساتھ کھیل کے میدان میں لایا جائے گا۔

تازہ ترین