• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ مزید سستا، کورونا کیلئے مزید طبی آلات کی درآمد پر ڈیوٹی سے استثنیٰ،بجٹ میں ترامیم منظور

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21کے بجٹ میں مختلف ترامیم کی بھی منظوری دی اور قومی اسمبلی سے نئے منظور ہونے والے ترمیم شدہ فنانس بل کے مطابق سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی اور فی کلوگرا م فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2 روپے سے کم کر کے ایک روپے 50 پیسے کر دی گئی ہے۔

انرجی ڈرنکس پر ڈیوٹی میں اضافہ واپس لے لیا گیا اور اس کو واپس 13فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے ،الیکٹریکل وہیکل پالیسی کو بجٹ کا حصہ بنا کر منظوری دے دی گئی جس میں دو سے تین ویلرز ٹرکوں کو بھی پالیسی میں شامل کیا گیا اور سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا۔

موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی جس کے تحت مقامی طور پر تیار ہونیوالے موبائل فون پر ٹیکسوں میں مزید چھوٹ دی گئی ،شپنگ پالیسی میں اصلاحات لائی گئی ہیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس ایکٹ کا اطلاق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد یکم جولائی 2020 سے ہوجائے گا ذرائع کے مطابق نئے منظور ہونیوالے فنانس ایکٹ میں ریذیڈنٹ کمپنی جو ہوٹل کے کاروبار سے منسلک ہوگی اس کو انڈسٹریل انڈرٹیکنگ کی تعریف میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے تحت ہوٹل کی صنعت کوریلیف دیا گیا۔

جائیداد سے حاصل ہونیوالی آمدن کی حد پر ٹیکس کو 6 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کر دیا گیا ہے، نئے منظور شدہ بل میں ویلیتھ سٹیٹمنٹ کےلیے کمشنر کی منظوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

نئے بل میں انجنیئرنگ سروسز کو اس خصوصی سروسز کی فہرست میں دوبارہ شامل کر لیا گیا ہے جس پر ودہولڈنگ ٹیکس کم شرح 3 فیصد کی سے لاگو ہوتا ہے۔

تازہ ترین