• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ پر اپوزیشن کا شدید احتجاج، پلے کارڈز لہرادیئے

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شدید احتجاج،پلے کارڈ اٹھا کرحکومت کیخلاف گو نیازی گو، آٹا چور چینی چور، دوائیاں چور پیٹرول چور کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن اراکین ایوان میں احتجاج کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ راجہ بشارت کا ایوان میں پلے کارڈز لانے،احتجاج کی ویڈیو بنانے پر انکوائری کمیٹی بنانےکا مطالبہ،ڈپٹی اسپیکر نے مظاہرے کی ویڈیو بنانے کا معاملہ انکوائری کمیٹی کے سپرد کردیا۔حسن مرتضیٰ نے کہا دنیا میں پٹرول، پاکستان میں عوام رل گئے، فائدہ آٹا چینی مافیا کو پہنچایاگیا۔ حکومتی رکن عظمیٰ کاردار نے کہا کہ اپوزیشن سپلیمنٹری بجٹ سےبھاگی ہوئی، سوائے چوری ن لیگ کی کارکردگی صفر ہے۔ حکومتی رکن سبین گل کا کہنا تھا بجٹ پر اپوزیشن کی تنقید بے معنی ہے

تازہ ترین