• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے سابق وزیراعظم فییون اور اہلیہ کو فراڈ، کرپشن پر سزا

کراچی (نیوز ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے سابق ملکی وزیر اعظم فرانسوا فییون اور ان کی اہلیہ کو کرپشن اور فراڈ کے مجرم قرار دے کر سزائیں سنا دی ہیں۔ فییون پر اپنی اہلیہ کو ایک جعلی نوکری کے نام پر سرکاری خزانے سے لاکھوں یورو کی ادائیگی کا الزام تھا۔فرانسوا فییون کے خلاف یہ فیصلہ پیرس کی ایک عدالت نے پیر کے روز سنایا۔ عدالت نے 66 سالہ فییوں کو پونے چار لاکھ یورو جرمانے کے علاوہ پانچ سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ ان پانچ سالوں میں سے تین سال کی سزا قیدِ معطل ہو گی۔ فییون کے آئندہ دس سال تک کوئی بھی منتخب عوامی عہدہ اپنے پاس رکھنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے
تازہ ترین