• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ندیم رضا کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ


چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔

جنرل ندیم رضا نے 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے 21ویں صدی میں بدلتی ہوئی جنگی صورتحال اور ہائبرڈ وارفیئر کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کی صورتحال کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔

جنرل ندیم رضا کا کہناتھا کہ پیچیدہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلیے جامع اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے۔

جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ عوامی خواہشات کے مطابق ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے پی این وار کالج میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

تازہ ترین