• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجئین فیڈرل پارلیمنٹ نے یورپ بھر میں پہل کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرلی۔

قرار داد اسرائیل کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے مجوزہ انضمام کے خلاف پیش کی گئی جس میں اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت بیلجیئم سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے اس یکطرفہ فیصلے کو رکوانے کیلئے پہل کرتے ہوئے یورپین یونین کو آمادہ کرے اور اگر یونین کی سطح پر ایسا ممکن نہ ہو تو بیلجیئم یورپ میں موجود ہم آہنگ سوچ رکھنے والے ممالک کو ساتھ ملائے۔

اس کے ساتھ ہی اگر اسرائیل اس منصوبے پر عمل درآمد سے باز نہیں آتا تو بیلجیئم اس کے خلاف ایسی فہرست تیار کرے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت اور اس کے اہل کاروں کے خلاف اقدامات تجویز کئے گئے ہوں ۔ جس میں مصنوعات سمیت مختلف پابندیاں عائد کرنا شامل ہو۔

قرارداد کے دو حصوں پر مشتمل تھی۔ پارلیمنٹ میں موجود گرین اور ایکولو گروپ کی جانب سے پیش کردہ اس حصے میں کہا گیا کہ اسرائیل امریکی حمایت کے ساتھ ویسٹ بینک کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جوکہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوگی ۔

اس سے فلسطین کے بطور ریاست قیام اور ان کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک کے درمیان امن کے عمل کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوگا۔ ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

اس قرارداد کے حق میں 101 ووٹ آئے جبکہ 39 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

پارلیمنٹ میں سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے پیش کردہ دوسرے حصے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس صورتحال میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیں ۔ جس پر Mr پارٹی کی تجویز پر اس کو دو ہفتوں کے لئے مؤخر کردیا گیا۔

تازہ ترین