آپ آف لائن ہیں
بدھ23؍ذیقعد 1441ھ 15؍ جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وی پی این کی رجسٹریشن کا آج آخری دن، پی ٹی اے


پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے۔

پی ٹی اے کی طرف سے یہ اقدام پاکستانی میں قانونی آئی سی ٹی سروسز، کاروبار کے فروغ اور ٹیلی کام صارفین کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا جارہا ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق قواعد و ضوابط کے مطابق، ٹیلی مواصلات سے کمیونیکیشن کے کسی بھی ذرائع جس میں ابلاغ پوشیدہ یا خفیہ ہوجائیں، کی پی ٹی اے سے رجسٹریشن ضروری ہے۔

وی پی این رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 جون 2020 ہے، واضح رہے کہ وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے 2010 سے ہر سال تمام سروس پرووائیڈرز کو انتباہ جاری کیاجاتا ہے۔

مجاز صارف اپنے سروس فراہم کنندہ کے ذریعے شروع کردہ اسمارٹ اور تیز رفتار عمل کے ذریعے پی ٹی اے کے ساتھ اپنا وی پی این رجسٹرا کرسکتے ہیں۔

غیر قانونی ٹریفک کے خاتمے کے حوالے سے صرف غیر مجاز وی پی این کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جس سے قومی خزانے کو نقصان ہورہا ہے۔

جیونیوز کے رابطہ کرنے پر ٹیلی کام انڈسٹریز، انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز پروائیڈرز کے اس حکم نامے کے نفاذ پر تشویش کا اظہارکیا۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ کورونا کی وبا سے ملک بھر کے افراد آن لائن کام کررہے ہیں اور روزمرہ کے استعمال وی پی این بھی استعمال ہورہے ہیں، جس سے پوری انڈسڑی متاثر ہوگی اور صارفین پر مالی بوجھ پڑے گا۔

رجسٹریشن کے عمل کو موخر کردیاجائے، تاہم اس معاملے عدالت میں چیلنج کرنے کے حوالے سے انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔

تجارتی خبریں سے مزید