فیصل آباد میں مشروب ساز فیکٹری کے ویسٹ واٹر پلانٹ میں کنویں کی زہریلی گیس سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو مزدروں کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقے میں ایک مشروب ساز فیکڑی میں مزدور ویسٹ واٹر پلانٹ کی صفائی کر رہے تھے کہ اس دوران زہریلی گیس سے تین مزدور دم گھٹنے سے موقعہ پر ہی دم توڑ گیے۔
دو مزدوروں کو تشویشناک حالت میں الاییڈ اپستال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرنے والے مزدوروں کی لاشیں قبضے میں لے کر الائیڈ اپستال منتقل کر دی ہے۔