آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ووسٹر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

کراچی(جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ووسٹر میں گزشتہ روز پاکستانی کی32رکنی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ اسکواڈ میں شامل 20 کھلاڑیوں اور 12 ٹیم آفیشلز کے ٹیسٹ ای سی بی کے میڈیکل پینل نے لیے ۔جس میں سڈنی سے پہنچنے والے بولنگ کوچ وقار یونس بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب جن کرکٹرز کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، ان کی تیسری ٹیسٹنگ پیر کو لاہور میں مکمل ہوگئی ۔ کھلاڑیوں کو نجی ہوٹل میں بائیو سیکور ماحول میں رکھا گیا ہے ۔ محمد حفیظ، وہاب ریاض ،فخر زمان محمد رضوان ،شاداب خان محمد حسنین کا کوویڈ ٹیسٹ ہوا ۔کورونا ٹیسٹ دوبارہ منفی آنے پر کھلاڑی کمرشل فلائٹ سے انگلینڈ جا سکیں گے۔ ان کا پہلا کورونا ٹیسٹ پازیٹو اور دوسرا منفی آیا تھا۔

یورپ سے سے مزید