• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکشن بورڈ کیلئے خصوصی اجازت حاصل کی جائیگی، وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے کہا ہے کہ سلیکشن بورڈ کے انعقاد کی خصوصی اجازت حاصل کی جائے گی۔ وائس چانسلر اور رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیرنے عبدالحق کیمپس کادورہ کیااساتذہ سے ملاقات کے دوران سلیکشن بورڈ 2013ء اور 2017ء کے انعقاد کیلئے ممکنہ حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر عبد الحق کیمپس میں آن لائن ریسورس سینٹر اور ہر شعبہ کے لئے ماڈل آن لائن کلاس کے لئے ضروری آلات کی خریداری مکمل کرنے اور سینٹر کو فوری طور پر فعال کرنے کے لئے پرچیز کمیٹی کے کنوینر نجم العارفین اور اقبال نقوی کو ٹاسک دیا گیا۔

تازہ ترین