• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ، ڈاکٹر سہیل سلیم کی کوویڈ 19کے پروٹوکولز پر پاکستان ٹیم کو بریفنگ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی اور دورے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ووسٹر گراؤنڈ کے ایک انکلوژر میں کھلاڑیوں کو سماجی فاصلوں کا خیال رکھ کر بٹھایا گیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پیر کو ووسٹر میں کوویڈ 19 کے پروٹوکولز کے حوالے سے پاکستان ٹیم کو بریفنگ دی گئی۔قومی ٹیم کو ووسٹر میں ٹریننگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔پاکستان اسکواڈ کو ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے بھی کھلاڑیوں کو بریفنگ دی ۔ڈائریکٹر میڈیکل اور اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم نے بھی بریفنگ دی ۔دریں اثنا ء قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن نے وورسٹر شائر میں اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہےبائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر نے بھی سیریز سے قبل تیاریوں کے لیے ٹیم کو جوائن کرلیا۔کلف ڈیکن اور ظفر گوہر کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لے لیے گئے۔

تازہ ترین