• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 سے12 روپے فی لٹر کمی پر غور

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا جائزہ لینےکاحکم دے دیا۔ ذ رائع کے مطابق تمام صوبوں کی عدالتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیے جانے کے بعد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے12روپے فی لٹر کمی پر غور شروع کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا تھا۔ وزیر اعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں حکمران جماعت کے ممبران نے بھی وزیر اعظم سے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا ضافے کا عوامی رد عمل بہت شدیدہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ٹیکسز میں کمی کے ذریعے ممکن ہے۔ تاہم پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی کہ قیمتوں میں کمی کی جارہی ہے یا اس بات کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھرآل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلر ایسوسی ایشن نے کہا ہےان خبروں پر انتہائی خوش ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین