• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا ۔ کراچی کے وکیل زین اے سومرو ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پائلٹس لائسنس کے اجرا کو بہتر بنایا جائے ، جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں ہوجاتا ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نئے لائسنس کے اجراء سے روکا جائے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں وکیل زین اے سومرو ایڈوکیٹ کی جانب سے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں وزارت ہوا بازی،سول ایوی ایشن اتھارٹی،وزیر ہوا بازی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

تازہ ترین