• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور مقصود نے بیٹے کیلئے گانے کے بول لکھ دیئے


پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین مزح نگار، شاعر ، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے اپنے بیٹے بلال مقصود کے نئے گانے ’پیار کا روگ‘ کے بول لکھ دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بلال مقصود نے اپنے نئے گانے کی جھلکیاں شئیر کیں۔

انہوں نے مداحوں کو یہ کوشخبری بھی سنائی کہ اُنکا نیا گانا تیار ہورہا ہے جس کے بول انور مقصود نے لکھے ہیں۔


بلال مقصود نے لیجنڈری انور مقصود کے لکھے گئے ’پیار کا روگ‘ کے بول بھی اپنے فالوورز کیلئے شیئر کیے۔

گلوکار کی جانب سے شئیر کئے گئے ’پیار کا روگ‘ کے بول کچھ یوں ہیں۔

جو ہوا سو ہوا، رہنے دو

کاغذ کی ناؤ تھی بہنے دو

تنہا تنہا راہوں پہ یوں چلنا

اب کیا رکھا ہے یادوں میں

خاموشی کا خاموشی سے کہنا

اب کیا رکھا ہے باتوں میں

یہ آگ ہے، سوگ ہے

یہ پیار کا روگ ہے

یہ آگ ہے، سوگ ہے

یہ پیار کا روگ ہے

واضح رہے کہ بلال مقصود معروف پاکستانی بینڈ اسٹرنگز کے رکن اور  کمپوزر و گلوکار اور فنکار ہیں۔

تازہ ترین