• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میںپائلٹس کی جعلی ڈگری کے معاملے پر وفاقی کابینہ کے اراکین نے خدشات کا اظہار کر دیا اور کہا کہ پائلٹس کی جعلی ڈگری اور لائسنس کے معاملے سے بدنامی اور جگ ہنسائی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں جعلی لائسنس اور ڈگری کے معاملے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے حکومتی حکمت عملی سے اختلاف کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ معاملہ بہتر طریقے سے ہینڈل کیا جاسکتا تھا۔

وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا کہ پائلٹس کی اہلیت اور ڈگریوں کا معاملہ حساس ہے، فہم و فراست سے دیکھا جائے جبکہ وفاقی وزیر ہوا بازی کابینہ کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پائلٹس کے معاملے پر پورا ادارہ تو بند نہیں ہوسکتا، اگر ڈگریوں کا معاملہ تھا تو اس کو ایئرلائنز سے منسوب کرنا درست نہیں۔

وزيراعظم نے معاملے پر سفارشات کے ساتھ تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، عالمی سطح پر معاملہ کلیئر کرنے کا ٹاسک شاہ محمود کو سونپ دیا گیا۔

تازہ ترین