نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے امریکا میں اس قدر شدید پھیلائو کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کی غلط حکمت عملی ، اقدامات اور ان کی شخصیت کو قرار دیتے ہوئے ریاست کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا سےبچائو کیلئے احتیاطی اقدامات پر عمل جاری رکھیں تاکہ کورونا کی دوسری لہر یا پھیلائو کو روکنے میں مدد ہوسکے۔ وہ ٹیلی ویژن پر عوام کے لئے اپنی بریفنگ کررہے تھے۔ گورنر کومو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کورونا کے بارے میں روز اول سے ہی کورونا کے بارے میں نہ تو حقائق کوتسلیم کیا اور نہ ہی اپنے میڈیکل ماہرین اور مشیروں کے مشوروں کو سنجیدگی سے قبول کیا بلکہ وہ کورونا کو محض ایک معمولی فلو سمجھ کر عوام کو بھی گمراہ کیا ۔