• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرک گاڑیاں کاربن کی بچت کرنے کے قابل نہیں: تحقیق

— تصویر بشکریہ اے آئی
— تصویر بشکریہ اے آئی

سائنسدانوں نے ایک جدید تحقیق کے نتائج کی روشنی میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں (ای ویز) کاربن کی بچت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

کوئین میری یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ صارفین کو ای ویز کی طرف زبردستی دھکیلنا محض گمراہ کُن امر ہو سکتا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گرڈ قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے ای ویز مکمل طور پر پاور اسٹیشنوں (فوسل فیول) پر چلتی ہیں، اس لیے زیادہ ماحول دوست آپشن ہائبرڈ یا مؤثر ڈیزل گاڑیاں ہو سکتی ہیں۔

سائنسدانوں نے دورانِ تحقیق برطانیہ کے 2030ء نیٹ زیرو پلان کا 2023ء کے حقیقی دنیا کے ڈیٹا سے موازنہ کیا۔

تحقیق میں اس امر پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ حکومتی منصوبوں میں ہوا اور شمسی توانائی کی تبدیلی کے اندازہ کو نظر انداز کیا گیا، ابر آلود یا ہوا کے بغیر دنوں میں توانائی کی سپلائی میں نمایاں خلاء جنم لیتا ہے جسے پُر کرنے کے لیے گیس پر چلنے والے پاور اسٹیشنوں سے معاونت لی جاتی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید