ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیپال کے بعد اٹلی نے بھی انگلینڈ کے خلاف میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔ 200 سے زائد ٹوٹل بنانے کے باوجود انگلینڈ صرف 24 رنز سے میچ جیت سکا۔
کولکتہ میں کھیلے گئے گروپ سی کے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے بورڈ پر 202 رنز کا ٹوٹل سجایا جہاں اس کے تمام ہی کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا۔ سالٹ نے 28، بیتھیل نے 23 بیٹن نے 30، سیم کرن نے 25، اوورٹن نے 15 اور ہیری بروک نے 14 رنز بنائے جبکہ اختتامی لمحات میں ول جیکس نے 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
اٹلی کی جانب سے گرینٹ اسٹیورٹ اور کرشن کلوگماگے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بین مینانٹی، جے جے اسمٹس اور علی حسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں تو اٹلی کا آغاز اچھا نہ تھا، تاہم جسٹن موسکا کے 43، گرانٹ اسٹیورٹ کے 45 اور گرینٹ منانٹی کے برق رفتار 60 رنز کے باعث اٹلی کے لیے یہ میچ یادگار بن گیا۔
تاہم انگلینڈ نے اپنا تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے اٹلی کو آخری اوور میں 178 رنز پر آل آؤٹ کردیا اور 24 رنز سے میچ جیت کر سپر ایٹ مرحلے کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ جوفرا آرچر نے دو، ول جیکس اور عادل رشید نے ایک ایک آؤٹ کیا۔
شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر انگلینڈ کے ول جیکس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔