وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اعلیٰ عدلیہ کا حکم من و عن تسلیم نہیں کیا، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے محض خانہ پوری کے لیے خط لکھا ہے۔
شہبازگل نے کہا کہ عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق عوام کو چینی 70 روپے کلو دینا تھی، شوگر ملز ایسوسی ایشن کو 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی درخواست کی گئی تاکہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم کے مطابق صارف کو چینی 70 روپے کلو دی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس خط کا کبھی جواب نہیں آیا، حقیقت کو توڑ مروڑ کر من گھڑت خبروں پر تبصرے کیے گئے۔