• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی انتظامات کے ساتھ برطانیہ میں ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے بند تمام اسکول ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

برطانوی محکمہ تعلیم کے سیفٹی پلان کے تحت اسکولوں میں اسمبلی نہیں ہوگی، طلبا کے گروپس بنائے جائیں گے، 14 روز میں کسی گروپ کے دو طلبا کو کورونا ہونے پر تمام گروپ کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

سیفٹی پلان میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبا گروپس کا لنچ اور بریک ٹائم مختلف ہوگا، بسوں میں بھی طلبا گروپس کی صورت جائیں گے۔

اس سے پہلے برطانوی حکومت نے رواں ماہ کے آخر میں تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم والدین اور ٹیچنگ اسٹاف کے تحفظات پر حکومت نے فیصلہ تبدیل کر لیا تھا۔

تازہ ترین