• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پیپلزپارٹی کا بورڈ تشکیل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے 7 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے تشکیل دیے گئے پارلیمانی بورڈ میں فریال تالپر، نیر بخاری، راجہ پرویز اشرف، امجد حسن ایڈووکیٹ، سید مہدی شاہ، انجینئر اسماعیل اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔

پارلیمانی بورڈ گلگت بلتستان میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا۔بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین