• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت میں اضافی فوجی تعینات کرنیکا بھارتی دعویٰ جھوٹا‘ فوجی ترجمان

گلگت میں اضافی فوجی تعینات کرنیکا بھارتی دعویٰ جھوٹا‘ فوجی ترجمان 


راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے ساتھ گلگت بلتستان میں پاکستانی فوجیوں کی اضافی تعیناتی اور چین کی طرف سے اسکردو ایئر بیس کے مبینہ استعمال سے متعلق بھارت کے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت کے برعکس ہیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس طرح کی کوئی نقل و حرکت یا اضافی افواج کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چین کے فوجیوں کی موجودگی کی بھی واضح انداز میں تردید کرتے ہیں۔

 آئی این پی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین اسکردو میں کوئی پاکستانی ایئر بیس استعمال نہیں کر رہا۔

بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کر رپورٹنگ کر رہا ہے۔

تازہ ترین