اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ترجمان وزارت توانائی نے وضاحت کی ہے بعض میڈیا ندیم بابر کے بار ے میں خبریں چلارہے ہیں کہ ان سے معاون خصوصی پاور کا چارج لے لیا گیا ہے جو کہ غلط ہے ،ندیم بابر کے پاس پٹرولیم کے معاون خصوصی کا عہدہ تھا جو اب بھی ہے ،ان کے پاس کبھی معاون خصوصی پاور کا عہدہ نہیں تھا۔