وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی لائسنس کے لیے امتحانات شاہد خاقان عباسی کے دور میں پاس کیے گئے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ جعلی لائسنس کے لیے امتحانات نوازشریف اور تیسرے نمبرپر پیپلزپارٹی کے دور میں پاس کیے گئے۔
شہبازگل نے کہا کہ قومی ائیرلائن کے بارسلونا، استنبول، شکاگوکے منافع بخش روٹ بند کروادیے گئے۔