پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیانات کو مسترد کردیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن پر جھوٹے بیانات سے بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق بیانات مکمل طور پر رد کرتا ہے۔
دفتر خارجہ نےکہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فراڈ انتخابات کراتی رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں کشمیر تنازع اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے پر کئی دہائیوں سے ہے۔