• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد خان

ٹرین کے آخری ڈبے پر xکا نشان کیوں بنایا جاتا ہے ؟

اگر آپ نے ٹرین کا سفر کیا ہوگا تو یہ خوب جانتے ہوں گے کہ ٹرین کے ٹریک کے ساتھ متعدد نشانات ہوتے ہیں ۔ جن کا مطلب ہمیں تو نہیں معلوم ہوتا ،تاہم ان تمام نشانات کو ٹرین ڈرائیور سمیت عملے کے ارکان بڑی اچھی طرح جانتے ہیں، لیکن ٹھہریں آج ہم آپکو ان نشانات میں سے چند ایک کا

جس پر W/B لکھاہوتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ "وسٹل بلو" یعنی سیٹی بجانا اس کا نشان عموماََ پل کے قریب سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے ۔ ٹرین ڈرائیور کے لیے ضروری ہوتاہے کہ وہ کسی بھی پل سے گزرتے ہوئے ٹرین کی سیٹی بجانا لازمی ہے ۔ 2۔پٹریوں کے درمیان فاصلہ کیوں ہوتاہے ٹرین کی پٹریوں کے درمیان اس لیے فاصلہ رکھا جاتا ہے کہ تا کہ پٹری چونکہ لوہے سے بنی ہوتی ہے اور لوہا گرمی میں پھیلتا ہے ۔3۔ ٹرین کے آخری ڈبے پر x کا نشان کیوں ہوتاہے ؟اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرین گزرنےکے بعد آخری ڈبے پر اسلیے xاسلیے لکھا جاتاہے تا کہ نیچے کھڑے عملے کو یہ معلوم ہو سکے کہ یہ گاڑی کا آخری ڈبہ ہے ۔ رات کے اوقات کےلیے ٹرین کے اخری ڈبے پر سرخ رنگ کی لائٹ بھی نصب کی گئی ہوتی ہے ۔ اس کےلیے علاوہ آخری ڈبے پر ایک طرف LV لکھا ہوتاہے ،جس کا مطلب لاسٹ وہیکل یعنی آخری ڈبہ ہوتاہے ،۔4۔ ٹرین کے ٹریک کے نیچے بجری ہی کیوں بچھائی جاتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بارش کی صورت میں ٹرین کا ٹریک پانی سے خراب نہیں ہوتا ۔ اور پانی پتھروں سے بآسانی گزر جاتاہے، جس سے ٹرین کا ٹریک نیچے دھنسنے سے بچ جاتا ہے ،

کیا آپ کو معلوم ہے چپس کے پیکٹ میں ہوا کیوں بھری جاتی ہے ؟

اس کی دو خاص وجوہا ت ہیں لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ کمپنی تھوڑےچپس کو زیادہ مقدار میں ظاہر کرتی ہے ۔چیپس کو محفوظ بنانے کےلئے ہی کمپنیاں یہ حفاظتی تدابیر استعمال کرتی ہیں، اس کی دو سائنسی وجوہات ہیں۔پہلی تویہ کہ ہوا چپس کو ٹوٹنے سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ دوسری یہ ہوا چپس کو تازہ اور خستہ رکھتی ہے۔ پیکٹ میں موجود اضافی جگہ کو سلیک فل کہا جاتا ہے۔ یہ جگہ چپس کو ایک سے دوسرے جگہ لے جاتے ہوئے ٹوٹنے سے بچاتی ہے۔ 

اگر چپس کے پیکٹ مکمل طور بھرے ہوتے تو ٹرانسپورٹیشن کے وقت چپس مکمل طور چورا ہو سکتے تھے۔ لیکن ہوا کی وجہ سے پیکٹ گدوں جیسے نرم اور پھول جاتے ہیں، جس وجہ سے چپس ٹوٹتے نہیں۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ پیکٹ میں موجود ہوا دراصل ناٹروجن گیس ہوتی ہے۔ جو چپس کو کافی عرصے تک تازہ اور کرکرا رکھتی ہے، اگر نائٹروجن کی جگہ پیکٹ میں آکسیجن گیس بھری جائے تو چپس بہت جلد خراب ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین