• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر آباد: بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص کو مظفر آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق راولاکوٹ کے رہائشی پر تھانہ صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کا متن
ایف آئی آر کا متن

ملزم کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کر رہا تھا، ملزم نے حساس ملکی راز دشمن ملک کی ایجنسی کو بھاری رقم کے عوض دیے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 6 مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغے تھے جس میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

قومی خبریں سے مزید