• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد اور جامشورو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش

فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب/ جیو نیوز

حیدرآباد، جامشورو، دادو، میرپورخاص، ٹھٹہ، کوٹری، پڈعیدن اور جھمپیر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔

بارش کی وجہ سے حیدرآباد شہر، لطیف آباد، قاسم آباد، ٹنڈوجام کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

حیسکو ریجن کے تین سو سے زائد فیڈرز بند ہیں، نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشنوں کو بھی بجلی منقطع ہے۔

دادو اور سیہون کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

دوسری جانب تھرپارکر کے تحصیل اسپتال ڈیپلو کے تمام وارڈز کی چھتیں ٹپکنے لگی ہیں جبکہ طبی آلات اور پنکھےخراب ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید