کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر تھانے کی حددو حبیب پراچہ گوٹھ میں واٹر پمپنگ تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 18سالہ عامر ولد منیر خان جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہائشی تھا۔سول لائن تھانے کی حددو ہجرت کالونی گلی نمبر42میں واقع مکان سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ،متوفی کی شناخت65سالہ ابراہیم ولد رفیق کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او صلاح الدین کے مطابق متوفی غیر شادی شدہ اورگھر میں اکیلا رہتا تھا۔