• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، صرف کراچی میں بہتری نظر نہیں آئی، اسد عمر

کورونا، صرف کراچی میں بہتری نظر نہیں آئی، اسد عمر 


اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہےکہ ایس او پیز پر عمل درآمد بہتر ہونے سے کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس سے ملک بھر میں آج اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اور آکسیجن کی ضرورت والے افراد کی تعداد جون کے وسط سے کم ہے،اگر انتظامی کارروائی نہیں کرینگے تو ہوسکتا ہے کہ جولائی تک 12 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوں۔ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق ہرہفتے جائزہ لیا جاتا ہے، جون کے وسط میں 20 شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن جون کے وسط کی نسبت اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق صورتحال میں بہتری نظر آرہی ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد بہتر ہونے سے صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

تازہ ترین