• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کیلئے دستیاب وسائل استعمال کررہے ہیں‘ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ جام کمال خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگزیب بادینی کی سربراہی میں کرونا وائرس کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لا رہی ہےبی بی سی کے ایک خصوصی ویڈیو کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر ریٹائرڈ اورنگزیب بادینی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع کوئٹہ میں کورونا وائرس کے نتیجے میں فوت ہونے والوں کو عزت و تکریم سے مربوط لائحہ عمل کے تحت کورونا وائرس کے حکومتی ایس او پیز اپناتے ہوئے میت کی تدفین کو ممکن بناتی ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیںخواتین کی تدفین کے لیے بھی خواتین پر مشتمل الگ ٹیم ہے جن کو خصوصی ایمبولنس سروس بھی مہیا کر دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے عوام سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اردگرد ایسی اموات ہوتی ہیں تو ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کو ہر صورت آگاہ کریں علاوہ ازیں کورونا وائرس کی کسی بھی قسم کی معلومات اور رہنمائی کے لیے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کو کہا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سروس کو مہیا کرنے کے کوئی چارجز نہیں اور یہ سروسز مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین