آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سیلینا جیٹلی نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

بھارتی سابق اداکارہ سیلینا جیٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کے رویے سے تنگ آ کر انہوں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔

بھارتی اداکارہ، سابق بیوٹی کوئین و ماڈل سیلینا جیٹلی نے بھارتی ویب سائٹ ’ ہندوستان ٹائمز ‘ کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’بھارتی فلم انڈسٹری میں اچھے کردار اور اچھی فلمیں  معروف اور سینئر فنکاروں کے بچوں کو دے دی جاتی ہیں ، اس لیے اقربا پروری کے اس رویئے سے تنگ آ کر فلم انڈسٹری سے کنارہ کر لیا تھا ۔‘

38 سالہ سیلینا جیٹلی نے کہا کہ ’انہوں نے اپنی شادی یا بچوں کو وقت دینے کے لیے انڈسٹری نہیں چھوڑی تھی ، وہ اپنے لیے کردار مانگتے ہوئے اور کام ڈھونڈتے ہوئے تھک گئی تھیں، اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ کیا تھا ۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ انڈسٹری سے باہر سے ہونے کی وجہ سے اُن کے کیریئر کے آغاز میں انہیں بس سپورٹنگ کردار دیئے  گئے اور مرکزی کرادر دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، وہ سائیڈ رول ادا کر کے تنگ آ چکی تھیں اور مزید سائیڈ رول نہیں کرنا چاہتی تھیں ، وہ بس اسکرین پر اچھا دکھنا نہیں چاہتی تھیں ، ایک با صلاحیت اداکارہ ہونے کی وجہ سے وہ اداکاری کو ترجیح دیتی ہیں ، بس اسکرین پر نظر آنا اُن کا مقصد نہیں ہے۔‘

سیلینا نے کہا کہ اس انڈسٹری کا یہ حال ہے کہ اگر آپ پڑھنے کے لیے اسکرپٹ مانگ لیں تو لوگ برا منا جاتے ہیں، ’ کہا جاتا ہے کہ ’ اپنے آپ کو بہت بڑی اداکارہ سمجھتی ہے،‘ انہوں اپنے کیریئر کے آغاز ہی سے ایسی بہت سی باتیں سنی پڑی تھیں۔

واضح رہے کہ سیلینا جیٹلی 2001ء میں مس انڈیا کا ٹائٹل جیت چکی ہیں اور 2001ء ہی میں مِس یونیورس کے مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے رنر اپ قرار پائی تھیں، سیلینا جیٹلی بھارتی انڈسٹری میں دوبارہ سے کام کرنے کا ارداہ رکھتی ہیں۔

سیلینا کا کہنا ہے کہ’وہ ایک آرمی آفیسر کی بیٹی ہیں اُن کے لیے ہار ماننا یا ہمت ہار کر کسی چیز سے بھاگ جانا نا ممکن سی بات ہے، وہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے اور بھی بہت کچھ ہیں ۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید