• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن کا وادی گلوان جھڑپ پر فلم بنانے کا اعلان

بھارتی اداکار اجے دیوگن کی جانب سے بھارت اور چین  کے درمیان وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپ پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادکار اجے دیوگن نے بھارت اور چین کے درمیان وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپوں پر فلم بنا کر اس واقعے کو سلور اسکرین پر لانے کا ارداہ کیا ہے، تاحال فلم کی کاسٹ اور نام فائنل نہیں ہوا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن کی یہ فلم چین کے ساتھ لڑتے ہوئے جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے 20 بھارتی فوجیوں کی زندگیوں سے متعلق ہوگی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے کہا تھا کہ چین کے سا تھ جھڑپ میں ان کا کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہوا ہے جبکہ تصادم میں زخمی ہونے والے بھارتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چین کے فوجیوں نے تصادم میں نوکیلے بانس استعمال کیے تھے ۔

زخمی بھارتی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے چینی فوجیوں سے تصادم میں صرف لاٹھیوں اور پتھروں کا استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں چین سے جھڑپ میں 20فوجی مارے گئے تھے ۔

تازہ ترین