• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: سندھ میں مزید 42 اموات، تعداد 1501 ہوگئی


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے مزید 42 اموات ہوچکی، صوبے میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1501 ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 10718 ٹیسٹ کئے گئے اور 1585 نئے مریض سامنےآئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک 4 لاکھ 91 ہزار 768 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں 92 ہزار 306 مریض سامنے آئے۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں 1480 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 52 ہزار 388 ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت 38 ہزار 417 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں 36 ہزار 515 مریض گھروں پر اور 299 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ 1603 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں 733 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 98 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج کورونا وائرس کے 928 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں، ضلع شرقی 262، ضلع جنوبی 221، ضلع وسطی 116، ضلع کورنگی 121، ضلع ملیر 105، ضلع غربی میں 103 رپورٹ ہوئے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر میں 107، حیدر آباد میں 76، گھوٹکی میں 65 مٹیاری میں31، ٹھٹھہ میں 16، خیر پور میں14، جیکب آباد اور بدین میں 13،13، نوشہرو فیروز میں 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ اور عمرکوٹ میں9،9، قمبر میں8، میرپور خاص میں7، جامشورو میں6، لاڑکانہ میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کشمور، شکار پور اور شہید بینظیر آباد میں مزید 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاط سے زندگی گزاریں تاکہ کورونا وائرس سے بچ سکیں۔

تازہ ترین