• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ کے باوجود پاور ڈویژن کا ملک میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہونے کا دعویٰ



لوڈشیڈنگ بڑھنے کے باوجود پاور ڈویژن کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب کے مطابق ملک میں 21 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈ شیڈنگ صرف بہت زیادہ نقصان والے فیڈرز پر کی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سسٹم میں 24 ہزار میگاواٹ تک پیداوار کی گنجائش ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کے-الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 800 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام نا صرف شدید مشکلات کا شکار ہیں بلکہ ان کی لئے زندگی کی بنیادی ضروریات تک رسائی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

گرمی کی شدت میں نہ دن کو سکون اور نہ راتوں کو چین ہے، سونے کا وقت قریب آتا ہے تو کے الیکٹرک کے لوڈشیڈنگ کے ایس ایم ایس صارفین کو ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین