• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی حفاظتی کٹ میں لاہور ہائی کورٹ آمد،ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے

لاہور(خصوصی نمائندہ) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف محمد شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ آئے، جہاں انہوں نے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کر دیئے۔میاں شہباز شریف کورونا وائرس سے بچاؤکی حفاظتی کٹ پہن کر ہائی کورٹ آئے۔لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں میاں شہباز شریف کی ضمانت منظور کر رکھی ہے اورعدالتِ عالیہ نے شہباز شریف کی 9 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی ہے۔شہباز شریف کے ہمراہ ن لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءتارڑ بھی ہائی کورٹ پہنچے تھے۔اس موقع پر عطاءتارڑ نے میڈیا کو بتایاکہ شہباز شریف کی آمد کو کورونا وائرس کی وباکے باعث مخفی رکھا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے شہباز شریف کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ضمانتی مچلکوں پر دستخط نہیں کر سکے تھے۔
تازہ ترین