• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کوسٹ گارڈز نے 1275 کلوگرام منشیات برآمد کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوسٹ گارڈز نے زیر زمین چھپائی گئی منشیات برآمد کر لی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور چارآفیسرزسمیت28جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی گشت پارٹیاں تشکیل دیں، 4 گاڑیوں پرمشتمل ان پارٹیوں نے مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور انتھک کوششوں کے بعد کلانچ کے جنرل ایریا زمین میں چھپائی گئی1,275 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی، ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریباً 2142ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

تازہ ترین