آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کیا مافیا چلانے والے لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟ اعجاز اسلم کا وزیراعظم سے سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے ملک بھر میں بڑھتی لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر وزیراعظم عمران خان سےایک اہم سوال کیا ہے کہ کیا مافیا چلانے والے لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟

مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے معزز وزیراعظم صاحب میرا آپ سے بس ایک سادہ سا سوال ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا کوئی ایسی اتھارٹی یا ادارہ ہے جو ہمیں کے الیکٹرک کے اُس مافیا سے چھٹکارا دلواسکے جو سالوں سے چلتا آرہا ہے؟‘

اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’آخر اس مافیا تنظیم کے پیچھے کون لوگ ہیں؟ کیونکہ ہم تو لوگوں پر اِن کے مظالم دیکھ کر ہی بڑے ہوئے ہیں۔‘

اداکار نے عمران خان سے سوال کیا کہ ’کیا مافیا چلانے والے یہ لوگ ریاست سے زیادہ طاقتور ہیں؟‘

اِس سے قبل اعجاز اسلم نے پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجودہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا ، بے روزگاری، غربت اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔

اُنہوں نے لکھا تھا کہ تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لیکر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اعلانی اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ جاری ہے، گرمی میں بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے جس سے پاکستانی عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید