• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد مصطفیٰ کے بعد اعجاز اسلم بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر برہم

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجود ہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا ، بے روزگاری، غربت اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔‘

اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لیکر آئیں گے۔‘

اِس سے قبل معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم سے سوال کیا تھا کہ وہ بتائیں کہ عوام کا آپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟ 

اُنہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے کہ ’یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں‘ ہے، عمران خان کی اس بات کا کیا ہوا؟

واضح رہے کہ حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد سے ناصرف سیاسی رہنما موجودہ دور کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی حکومت کے اس فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین