• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور مقصور نے بلال مقصود کیلئے ایک اور گانا لکھ دیا

انور مقصور نے بلال مقصود کیلئے ایک اور گانا لکھ دیا


پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین مزاح نگار، شاعر ، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے اپنے بیٹے بلال مقصود کے نئے گانے ’تم سے‘ کے بول لکھ دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بلال مقصود نے اپنے نئے گانے کی جھلکیاں شئیر کیں۔

یہ بھی پڑھیے: انور مقصود نے بیٹے کیلئے گانے کے بول لکھ دیئے

انہوں نے مداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اُنکا نیا گانا تیار ہورہا ہے جس کے بول انور مقصود نے لکھے ہیں۔


بلال مقصود نے لیجنڈری انور مقصود کے لکھے گئے ’تم سے‘ کے بول بھی اپنے فالوورز کیلئے شیئر کیے۔

گلوکار کی جانب سے شئیر کئے گئے ’تم سے‘ کے بول کچھ یوں ہیں۔

’تم سے‘

میرے دل کے راستے

سب مل رہے ہیں تم سے

اب پھول زندگی کے

کھِل رہے ہیں تم سے

دیکھو نا! شام ہے سجی

دیکھو نا! کچھ وقت ہے ابھی

یہ سب نظارے تم سے،

کہہ دیا، مان لو

گلوکار نے بتایا کہ اس سے قبل شیئر کئے گئے انور مقصود کے لکھے گئے میرے نئے گانے کے بول پر مداحوں کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے اس نئے گانے کے بول بھی انور مقصود نے لکھے ہیں۔

واضح رہے کہ بلال مقصود معروف پاکستانی بینڈ اسٹرنگز کے رکن اور کمپوزر و گلوکار اور فنکار ہیں۔

تازہ ترین